
پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں میں اہم پیشرفت، پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا ۔
پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی ،جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔پی آئی اے کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔
ابتدائی طور پی آئی اےکی جانب سے اسلام آباد مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔مانچسٹر کے بعد پی آئی اے کا لندن اور برمنگھم کی پروازوں کو بھی شروع کرنے کا پلان ہے۔
9مئی مقدمات،اسدعمراوراعظم سواتی کوعدالت سےریلیف مل گیا
جولائی 25, 2025پی ڈی ایم اے نےمون سون سےمتعلق رپورٹ جاری کردی
جولائی 25, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔