
پاکستانی کرکٹ شائقین بےقرار، پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار، پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کہاں اور کیسے دیکھے جاسکیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن10 کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے سپورٹس اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔لائیو سٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں، جبکہ شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔
ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کیلئے لائیو سٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔اسی طرح بین الاقوامی شائقین کیلئے سکائی سپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کیے جائیں گے۔ پڑوسی ممالک بنگلادیش میں ٹی سپورٹس، جبکہ بھارت میں (صرف ڈیجیٹل کیلئے فین کوڈ) میں نشر کیا جائے گا، سونی ٹی وی افغانستان، بھارت اور سری لنکا میں میچز نشر کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل 11 اپریل سے ہوگا ،جبکہ کرکٹ کےا س میگا ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔