پی ایس ایل کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریزکی تجدیدکردی گئی

0
3

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کے لئے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کر دی گئی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے10ویں ایڈیشن کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈنے 87 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی ہے۔
تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز) محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) صائم ایوب (پشاور زلمی) اور انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹگری میں ترقی دے دی گئی۔
عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔
30 کھلاڑی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں جن میں پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5،5 کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے 4،4 کھلاڑی ہیں۔
سلور کیٹیگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے 4 گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔ کراچی کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹیگری میں 2،2 کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹیگری کا ایک کھلاڑی ہے۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے 3،3 کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے 2،2 کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 12 دسمبر کو شروع ہوچکی ہے۔ پی ایس ایل کے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔

Leave a reply