پی ایس ایل کےدسویں ایڈیشن کاپلیئرڈرافٹ گوادرمیں کروانےکافیصلہ

0
38

پاکستان کرکٹ بورڈنےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےدسویں ایڈیشن کا پلیئرڈرافٹ گوادرمیں کروانے کافیصلہ کیاہے۔
پی سی بی کےمطابق ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری 2025 کو گوادر میں منعقد ہو گی،گوادر کی سلیکشن علاقے میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ گوادر کی شاندار ساحلی پٹی پاکستان کے لیے سٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے،گوادر پاکستان کے اقتصادی مستقبل کی علامت ہے،ہم گوادر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں،ہم گوادر میں کرکٹ کے ذریعے قومی یکجہتی کا جشن منانا چاہتے ہیں۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کاکہناتھاکہ گوادر کو سپر لیگ پلیئرز ڈرافٹ کا میزبان بناتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں،یہ فیصلہ کرکٹ کو پاکستان کے ہر کونے تک فروغ دینے کا عزم ظاہرکرتاہے،دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانا بھی ہمارا عزم ہے، کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

Leave a reply