پی ایس ایل 10:کونسےکھلاڑی دستیاب نہیں ہونگے،تفصیلات سامنےآگئیں

0
37

پی ایس ایل 10میں کون سےکھلاڑ ی دستیاب نہیں ہوں گے،تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان کرکٹ لیگ(پی ایس ایل)10کامیلہ سجنےمیں چندروزباقی رہ گئے، میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرد انداز کے ساتھ کی گئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےپی ایس ایل کوالگ کمپنی بنانےکااعلان کردیا۔
پاکستان سپرلیگ سیزن10کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ آج ہوگی،کچھ کھلاڑی ذاتی مصروفیات کےباعث شروع کےمیچزمیں دستیاب نہیں ہوں گے،کراچی کنگزکے کین ولیم سن3،بنگلہ دیش کےلٹن داس7میچزکیلئےدستیاب نہیں ہوں گے۔
ناہیدراناکانیشنل ڈیوٹی کےباعث پشاورزلمی کےشروع کےمیچزنہ کھیلنےکاامکان ہے،نیوزی لینڈکےمارک چیپمین بچےکی پیدائش کی وجہ سےدستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

Leave a reply