پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی

0
21

سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرواادی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کروادی ہے۔نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل کِٹ کو دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے، جو فیشن اور سپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ رکھتا ہے۔
کراچی کنگز کو ملی نئی کِٹ میں نیلا رنگ اس کِٹ کا بنیادی رنگ ہے، جو ٹیم کے وقار اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ سرخ پٹیاں توانائی کا احساس دلاتی ہیں۔شرٹ کے ڈیزائن میں سادگی اور نفاست کے ساتھ ایک کلاسک انداز جھلکتا ہے، جو پیس کلب کی تخلیقی سوچ کا مظہر ہے۔
کراچی کنگز کے فینز کا کہنا ہے کہ ڈیزائنرز نے ان کی فیورٹ ٹیم کیلئے ایک ایسی کِٹ تیار کی ہے، جو نا صرف دیکھنے میں دلکش ہے ،بلکہ میدان میں بہترین کارکردگی کیلئے بھی موزوں دکھائی دیتی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔

Leave a reply