پی ایس ایل 10 کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پاکستانی کرکٹ شائقین بےقرار،پی ایس ایل سیزن10کا میلہ سجنے کو تیار،تمام کرکٹ ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام کرکٹ ٹیموں کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سےجاری ہے۔2020ء ایڈیشن کی فاتح کراچی کنگز نے بھی ہوم گراؤنڈ پر تیاریوں کا آغاز کردیا ۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں کراچی کنگز کے پہلے پریکٹس سیشن میں ٹیم کے مقامی کھلاڑیوں نے کوچز روی بوپارا اور شان ٹیٹ کی نگرانی میں پریکٹس کا آغاز کیا۔
سابق کپتان شان مسعود کے ساتھ میر حمزہ، عامر جمال، عمیر بن یوسف، عرفات منہاس، حسن علی اور عباس آفریدی پریکٹس سیشن میں موجود تھے، کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،، جبکہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کے بعد عرفان نیازی آج 9 اپریل کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان ڈیوڈ وارنر 10 اپریل کو ٹیم جوائن کرلیں گے، کراچی کنگز پی ایس ایل 10 میں اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔