
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10 کے25 ویں میچ میں پشاورزلمی نےملتان سلطانزکو7وکٹوں سے شکست دےدی۔
اولیاں کےشہرملتان میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،جوکہ فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔پہلےبیٹنگ کرتےہوئے ملتان سلطانز کی ٹیم 19.1 اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جواب میں پشاورزلمی کی ٹیم نے109رنزکاہدف13اوورزمیں 3وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےکپتان بابراعظم نے8رنزبنائےاورپویلین لوٹ گئےجبکہ مچل اوون صرف 1سکور کےمہمان ثابت ہوئے، صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میکس برائنٹ 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد حارث 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانزکی جانب سےشاہدعزیزنے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈولی نے1شکارکیا۔
ملتان سلطانزکی اننگز:
ملتان سلطانزکی جانب سےطیب طاہرنے22سکورفراہم کیاجبکہ کپتان محمدرضوان نے17رنزکی اننگز کھیلی ،محمدحسنین11رنزبناکرپویلین لوٹ گئےڈیوڈولی 8سکور بنانےمیں کامیاب ہوئےجبکہ یاسرخان 10رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
محمدعامربرکی 3رن کےمہمان ثابت ہوئےعبیدشاہ بھی 3سکور بنا سکے شاہد عزیز 1اور ایشٹن ٹرنربغیر کھاتہ کھولےہی پویلین لوٹ گئے۔سلطانز کیجانب سے شائی ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فیصل اکرم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پشاورزلمی کی جانب سےاحمددانیانے3شکارکیے،معاذصداقت اورلیوک ووڈنے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانزاسکواڈ:
(کپتان)محمدرضوان،یاسر خان، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین اور عبید شاہ ٹیم کاحصہ تھے۔
پشاورزلمی اسکواڈ:
(کپتان)بابراعظم، مچل اوون، صائم ایوب، محمد حارث ، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال اور علی رضا بھی ٹیم میں شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں پھراضافہ
دسمبر 23, 2024 -
پنسل سے بھی پتلا اوپو کا نیا فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف
جنوری 14, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔