
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10 کے22ویں میچ میں پشاورزلمی نےاسلام آبادیونائیٹڈکو6وکٹوں سےمات دےدی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا مگر اس باریہ فیصلہ ان کوراس نہ آیا،یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئےمقررہ 20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔جواب میں پشاورزلمی کی ٹیم نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےمچل اوون اورصائم ایوب نےاننگزکاآغازکیامگردونوں ہی ناکام ہوگئےمچل اوون6 سکوربناکرپویلین لوٹےجبکہ صائم ایوب بھی 1سکور کےمہما ن ثابت ہوئے۔محمدحارث بھی زیادہ کامیاب نہ ہوئےوہ صرف 13رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پشاورزلمی کی جانب سےکپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنزکی شراکت ہوئی۔ معاذ صداقت 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔میکس برائنٹ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےنسیم شاہ ،، بین ڈوارشوئس، رائلے میریڈتھ اور کائل مائرز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےکائل مائرز18سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے، کپتان شاداب خان15رنزکےمہمان ثابت ہوئے،کولن منرو11سکور فراہم کرسکےجبکہ عمادوسیم 10رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
اعظم خان8رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے،سلمان آغا4سکورکرنےمیں کامیاب ہوئےنسیم شاہ 1اورسعدمسعود 1سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈوارشوئس 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پشاورزلمی کی جانب سےمحمدعلی نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،جبکہ لیوک ووڈ، حسین طلعت، الزاری جوزف، احمد دانیال اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان )شاداب خان، کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان،، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان ، عماد وسیم، سعد مسعود، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ ٹیم کاحصہ تھے۔
پشاورزلمی اسکواڈ:
(کپتان)بابراعظم ،مچل اوون، صائم ایوب، محمد حارث، حسین طلعت، میک برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال اور محمد علی بھی ٹیم میں شامل تھے۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔