پی ایس ایل10:زلمی کی قلندرزکوشکست ،ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی

0
5

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کے 14 ویں میچ میں پشاورزلمی نےلاہور قلندرزکو7وکٹوں سےشکست دےکرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں پشاورزلمی کےکپتان بابراعظم نےٹاس جیت کرلاہورقلندرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی،جوکہ مثبت ثابت ہوئی ،پشاورزلمی کے باولرز کے سامنے لاہورقلندرزکی بیٹنگ لائن بُری طرح ناکام ہوگئی،46کےمجموعےپر6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،قلندرزنے 20ویں اوورمیں129رنزبنائےپشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں حاصل کیا۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےاننگزکاآغازصائم ایوب نےکیاجوکامیاب نہ ہوسکےوہ صرف 2سکوربناکرپویلین لوٹ گئےمحمدحارث 20رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےٹام کوہلر۔کیڈموربغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹے،جبکہ کپتان بابراعظم نےٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بنائی مایانازبلےباز56رنزاورحسین طلعت 51رنزبناکرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 شکارکیےجبکہ حارث رؤف نےایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازفخرزمان اورآصف علی نےکیاجوکہ کامیاب نہ ہوسکے فخرزمان10 سکوربناکرآؤٹ ہوئےجبکہ آصف علی بھی 5رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔رشادحسین نے13رنزکی اننگزکھیلی کپتان شاہین شاہ آفریدی 16سکور بناکروکٹ گنوابیٹھے۔
حارث رؤف 10سکوربنانےمیں کامیاب ہوئےجبکہ سیم بلنگز9سکورفراہم کرسکے،قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل نے2سکور بنائےجبکہ محمدعضب اورعبداللہ شفیق بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹے ۔آصف آفریدی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پشاورزلمی کی جانب سےالزاری جوزف نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ حسین طلعت اورلیوک ووڈنے2،2شکارکیے، علی رضا اور عارف یعقوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہورقلندرزکااسکواڈ:
کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز ،سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف اور محمد عضب ٹیم کاحصہ تھے۔
پشاورزلمی اسکواڈ:
(کپتان)بابراعظم ،صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، علی رضا

Leave a reply