پی ایس ایل10:قلندرزاورگلیڈی ایٹرزکامیچ ڈرا

0
6

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کا 21واں میچ بارش کےباعث ڈرا ہوگیا لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سعود شکیل نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا لاہور قلندرز نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 11.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔
تاہم مسلسل بارش کے باعث کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
لاہورقلندرزاسکواڈ:
(کپتان) شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز ، سکندر رضا، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن اور آصف آفریدی ٹیم کاحصہ تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ:
(کپتان) سعود شکیل ، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس ، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم ، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد ذیشان اور خرم شہزاد بھی ٹیم میں شامل تھے۔

Leave a reply