پی ایس ایل10:قلندرزسےشکست ،زلمی پلےآف کےراؤنڈسےباہر

0
6

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کے29ویں میچ میں لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کو26رنزسےشکست دے کر پلےآف کےراؤنڈسےباہرنکال دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاگیاپی ایس ایل کاگروپ میچ بارش اورآندھی کےباعث تاخیرسےشروع ہوا،پشاورزلمی کےکپتان بابراعظم نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،جوکہ کافی نقصان دہ ثابت ہوا،بارش کےباعث میچ 13اوورزتک محدودکردیاگیا۔
پشاورزلمی کی دعوت پرپہلےبیٹنگ کرتےہوئےلاہورقلندرزنےمقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ہدف کےجواب میں پشاورزلمی کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں پر 123 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئی۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کےجانب سےاننگزکاآغازصائم ایوب اورمحمدحارث نےکیادونوں ٹیم کوبڑاسکورفراہم نہ کرسکے،20کےمجموعےپرصائم ایوب آؤٹ ہوگئےجبکہ محمدحارث بھی 35کےمجموعےپرپویلین لوٹ گئے۔
زلمی کی جانب سےکوئی بھی کھلاڑی وکٹ پرٹھہرناسکا،ایک کےبعدایک آؤٹ ہوتےچلےگئے۔صرف 53رنزپرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی،جبکہ پشاورزلمی کی جانب سےاحمددانیال 24سکوربناکروکٹ گنوا بیٹھے،پشاورزلمی کے6کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکے،جبکہ ڈینیئل سیمز 26رنزبناکرنمایاں رہے۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےفخرزمان نےاننگزکاآغازکیاانہوں نے60رنزکی دھواں داراننگزکھیلی،محمد نعیم نے 22، جبکہ آصف علی نے 18 اور کوشال پریرا نے17 رنز بنائے۔
پشاورزلمی کی جانب سےاحمد دانیال، علی رضا اور ڈینیئل سیمز نےدودوکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
لاہورقلندرز نےپشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کرایونٹ سےباہرنکال دیا۔
پشاور زلمی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

Leave a reply