
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10کےگروپ میچ میں لاہورقلندرزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو79رنزسے شکست دےکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےچوتھےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیالاہورقلندرزنےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں6وکٹوں کےنقصان پر219رنزبنائے،ہدف کےتعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےاننگزکاآغازسعودشکیل اورفن لین نےکیامگردونوں کھلاڑی ناکام ہوگئے سعودشکیل صرف ایک رن بناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ فن لین بھی بغیرکھاتہ کھولےصفرپرآؤٹ ہوگئے۔ پھر حسن نواز کو آصف آفریدی نے ایک رن پر آؤٹ کیا،یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے9سکورپر3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔
پھرمینڈس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54کے مجموعے پر 28رنز بنائے اور وکٹ گنوابیٹھے۔ روسو کو عقیل حسین نے 44 رنز پر کلین بولڈ کیا، یوں 8.5 اووز میں گلیڈی ایٹرز کو 89 رنز پر پانچویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔دیگرکھلاڑیوں میں شعیب ملک، عقیل حسین، محمد عامر اور ابرار احمد 106، 107، 108 اور 114 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پھر 140 کے مجموعی سکور پر فہیم اشرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہورقلندرزکی جانب راشد حسین نے3کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ سکندر رضا، آصف آفریدی اور شاہین نے 2،2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفخرزمان اورمحمدنعیم نےکیا،لیکن زیادہ کامیاب نہ ہوسکے،محمدنعیم صرف 10رنزبناکر17کےمجموعےپروکٹ گنوابیٹھے۔
فخرزمان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نے7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد 39 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور ٹیم کو بڑا سکورفراہم کیا۔عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل بالترتیب 37،37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔سیم بلنگز نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ کی اور آؤٹ ہوئے بغیر نصف سنچری مکمل کی۔
لاہور قلندرز نے یوں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےعقیل حسین اورابراراحمد نے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی ۔
لاہور قلندرز اسکواڈ:
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی ٹیم کاحصہ تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:
(کپتان )سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارتی لوک سبھا میں دس سال بعد اپوزیشن لیڈر مقرر
جون 27, 2024 -
سونےکی قیمت میں پھراضافہ
دسمبر 10, 2024 -
میانوالی میں دفعہ144نافذ،رینجرزتعینات،نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔