ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کے دوران کیا جائے گا۔
پاکستان سپرلیگ کے پلیئرز کا ڈرافٹ آئندہ سال11 جنوری کو شیڈول ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائےگا۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کامیلہ 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک جاری رہےگا۔ایونٹ میں ماضی کی طرح اس باربھی 6ٹیمیں حصےلیں گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے ۔
سلمان نصیرنےکہاہےکہ تاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پہلاٹی ٹوئنٹی:پاکستان کوجنوبی افریقہ کےہاتھوں شکست
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔