پی ایس ایل10:کراچی کنگزنےڈیوڈ وارنرکوکپتان مقررکردیا

0
32

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کےلئےکراچی کنگزنے جارحانہ بلےبازڈیوڈ وارنرکوکپتان مقررکردیا۔
ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے یہ جارحانہ کھلاڑی اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور میچ جتوانے کی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔ کراچی کنگز نے وارنر کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹنم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔
اونر کراچی کنگز سلمان اقبال کاکہناتھاکہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں،وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے،ہم گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈنیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

Leave a reply