پی ایس ایل10:کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو56رنزسےمات دیدی

0
3

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )10کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 56رنز سے شکست دےکرایک اورفتح اپنےنام کرلی۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل10کےگروپ میچ میں کراچی کنگزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،جوکہ کافی فائدہ مندثابت ہوا۔کراچی کنگزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر175رنزبنائےہدف کےتعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ اوورزمیں9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےکپتان سعودشکیل 33رنزکےساتھ ناٹ آؤٹ لوٹےجبکہ فاسٹ باولرمحمدعامرنے30رنزکی اننگزکھیلی،کوشل مینڈس بھی ٹیم کو صرف12رنزفراہم کرسکےاوروکٹ گنوابیٹھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب باقی تمام کھلاڑیوں میں سےکوئی بھی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا۔
فن ایلن 6، ابرار احمد 5، فہیم اشرف 3، شان ایبٹ 3، حسن نواز 1، خواجہ نافع 1 اور رائلی روسو 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جبکہ علی ماجد 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگ کی جانب سےحسن علی نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی ر اہ دکھائی جبکہ محمدنبی اورعباس آفریدی نے2،2شکارکیےاورعامرجمال اور میرحمز نے 1،1 وکٹ لی۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب جیمزونس نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاوہ70سکورکےساتھ نمایاں رہے،جبکہ کپتان ڈیوڈارنر31رنزبناکرپویلین لوٹے،ٹم سائفرٹ نےٹیم کو27رنزفراہم کیےاورمحمدنبی 18رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
عرفان خان 17سکوربناکرآؤٹ ہوئےریاض اللہ 6اورخوشدل شاہ صرف ایک رن کےمہمان ثابت ہوئےجبکہ عامر جمال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےعلی ماجد اورمحمدعامرنے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان سعودشکیل ،شان ایبٹ اورابراراحمدنے1،1آؤٹ کیا۔
کراچی کنگزاسکواڈ:
(کپتان)ڈیوڈوارنر، ٹِم سائیفرٹ ، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی ، حسن علی اور میر حمزہ ٹیم کاحصہ تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ:
سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس ، رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمداور علی ماجد بھی ٹیم میں شامل تھے۔

Leave a reply