
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرزکو4وکٹوں سےشکست دےکرمیدان مارلیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،لاہور قلندرز نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 90رنز بنائے تھےکہ ہلکی بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ کو روکنا پڑا اور میچ بارش کےسبب فی اننگز 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔لاہور قلندرز نے مقررہ15 اوورز میں 8 وکٹ پر 160رنز بنائے تھے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہدف میں تبدیلی کی گئی اور کراچی کو 168 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں کراچی کنگزنے168 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب سےاننگزکاآغازکپتان ڈیوڈوانراورٹم سیفرٹ نےکیادونوں نےدھواں داربیٹنگ کی ،ڈیوڈوارنر13گیندوں پر24رنزکی اننگزکھیل کرپویلین لوٹ گئےجبکہ سیفرٹ بھی 10 گیندوں پر 24رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
کراچی کنگزکی جانب سےسعدبیگ نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نےصرف 15 گیندوں کا سامنا کیا، 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ کی اننگز 9 رنز تک محدود رہی۔
محمدنبی صرف 15سکورکےمہمان ثابت ہوئے،جبکہ عرفان خان نیازی نے شان دار بیٹنگ کی اور آؤٹ ہوئے بغیر 21 گیندوں پر دو چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔یوں کراچی کنگز نے 168 رنز کا ہدف 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا ۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفخرزمان اورمحمدنعیم نےکیادونوں نے جارحانہ اندازاپنایااور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا سکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔
محمدنعیم کےسامنےکراچی کنگزکےباولرزناکام نظرآئےانہوں نےخوب لاٹھی چارج کیاصرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا ئےاورپویلین لوٹ گئے۔اُن کی اننگزمیں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق 11 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنا کر وکٹ گنوابیٹھے۔
لاہور قلندر کو تیسرا نقصان 11 ویں اوور میں ہی اٹھانا پڑا جب نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ڈیرل مچل کھاتہ کھولے بغیر عباس آفریدی کی وکٹ بنے۔فخر زمان نے دوسرے اینڈ سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کیا، 4 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندرز بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوگی۔
کراچی کنگزکی جانب سےعباس آفریدی نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کاشکارکیا۔
لاہور قلندرز کو شکست دے کر کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کی اور 8 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ قلندرز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
لاہورقلندرزکااسکواڈ:
(کپتان)شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز ، سکندر رضا، آصف علی، رشاد حسین، حارث رؤف اور آصف آفریدی ٹیم کاحصہ تھے۔
کراچی کنگزکااسکواڈ:
(کپتان)ڈیوڈ وارنر، ٹم سائفرٹ، جیمز وینس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ بھی ٹیم میں شامل تھے۔
پاکستان کادورہ سری لنکاکاشیڈول جاری
دسمبر 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














