
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) 10کے گروپ میچ میں کراچی کنگزنےسنسی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو2وکٹوں سےہرادیا۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگیارہویں میچ میں کراچی کنگزکےکپتان ڈیوڈوارنرنےپشاورزلمی کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔پشاورزلمی نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 8وکٹوں کےنقصان پر147رنزبنائے۔کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب سےکپتان ڈیوڈوارنےشانداراننگزکھیلی اور 60رنز بناکر نمایاں رہے،محمدنبی 14رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ جیمزونس بھی صرف 11سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے۔
عرفان خان 10رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے،سعدبیگ 9سکوربناکرآؤٹ ہوگئےجبکہ عباس آفریدی 2،عامرجمال 1 اورٹم سائفرٹ بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹے، جبکہ حسن علی 6اورخوشدل شاہ نے 23رنز بنا ئےاورٹیم کوکامیابی دلوائی۔
پشاورزلمی کی جانب سےلیوک ووڈنے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ علی رضانے2کھلاڑی آؤٹ کئے۔عارف یعقوب اورالزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےکپتان بابراعظم46رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ محمد حارث 28رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔الزاری جوزف 24رنزبناکرپویلین لوٹےجبکہ حسین طلعت نے 18رنز بنائے۔
کراچی کنگزکی جانب سےخوشدل شاہ نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ عباس آفریدی نے بھی تین شکارکیے۔ میر حمزہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزاسکواڈ:
(کپتان)ڈیوڈ وارنر، ٹِم سائیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ ٹیم کاحصہ تھے۔
پشاورزلمی اسکواڈ:
(کپتان)بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث ، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا ٹیم میں شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلسل قیمت میں اضافےکےبعدڈالرسستا ہوگیا
ستمبر 26, 2024 -
40سال بعد نوٹ پیڈ میں کارآمد فیچرز متعارف
جولائی 9, 2024 -
جب بھی جمہوریت پرشب خون ماراگیارات کوماراگیا،شیخ رشید
ستمبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔