پی بی اے الیکشن:سی ای او ڈسکورپاکستان ڈاکٹرقیصر رفیق ڈائریکٹرمنتخب
ڈسکور پاکستان ٹی وی کا ایک اور بڑا اعزاز، پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب میں ڈسکور پاکستان انفوٹینمنٹ ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرقیصر رفیق پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ دوہزار چوبیس پچیس کےلئے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔
پاکستان الیکٹرنک میڈیا کی سب سے بڑی تنظیم ’’ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ٹی وی اور ریڈیو سے تعلق رکھنے والے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی۔ جنرل باڈی اجلاس میں پی بی اے بورڈ کےلئے تین ڈائریکٹرز کے انتخاب کےلئے مختلف امیدواروں نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق ڈسکور پاکستان انفوٹینمنٹ ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوگئے۔ دیگر دو منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں نیوٹی وی کے سی ای او چوہدری عبدالرحمٰن اور مہران ٹی وی کے سی ای او غلام نبی مورائی شامل ہیں۔ پی بی اے کے ممبران نے سی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق سمیت منتخب ہونے والے تینوں ڈائریکٹرز کو مبارکباد پیش کی۔
سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں بورڈ نے سال دوہزار چوبیس پچیس کےلئے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب بھی کیا۔ دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین،اے آر وائی کے سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین ، جیو ٹی وی کے میر ابراہیم رحمان وائس چیئرمین، ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین سیکرٹری جنرل، آج نیوز کے احمد زبیری جائنٹ سیکرٹری جبکہ کے ٹی این کے اطہر قاضی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان ریلوے ترقی کی جانب گامزن
مارچ 8, 2024 -
خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔