آئی سی سی نےپی سی بی کاایشیاکپ سےمیچ ریفری ہٹانےکامطالبہ مستردکردیا

0
1

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےپی سی بی کےایشیاکپ 2025سےمیچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے کو مستردکردیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطالبےپرآئی سی سی نےدرمیانی راستہ نکالنےکی کوشش شروع کردی۔اینڈی پائی کرافٹ ایشیاکپ میں رہیں گے،مگرپاکستان کےمیچ میں نہیں ہونگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پی سی بی کوآگاہ کیاجاچکاہے،پاکستان کے میچز میں پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کولگائےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ اس حوالےسےچیئرمین پی سی بی کامستقبل کےلائحہ عمل کے لئے حکومت سے مشاورت کاامکان ہے،محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیدارن سےآج مشاورت کابھی امکان ہے۔

Leave a reply