پاک بھارت میچ کےاثرات،پی سی بی نےڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ کوبرطرف کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کوبرطرف کردیا۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی نےڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کوآئی سی سی کو گزشتہ روزپاکستان بھارت کے میچ کےدوران پیش آنے والے واقعے پردیرسےخط لکھنےپربرطرف کیاہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ(آئی سی سی) اورایم سی سی کو ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کےدوران پیش آنےوالےواقعےکی روشنی میں خط لکھاتھا۔ پی سی بی نے قوانین اورقواعدوضوابط کی خلاف ورزی پراحتجاجاً خط لکھا۔
پاکستان نےخط میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کوایشیاکپ سےہٹانےکامطالبہ کیا۔
یادرہےکہ خط میں کہاگیاکہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نےپاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کےموقع پرہینڈشیک نہ کرنےکاکہاتھا،پاکستان کرکٹ بورڈنےخط میں ایم سی سی قوانین کاحوالہ بھی دیا ہے،پی سی بی نےاپنےخط میں اسپرٹ آف دی گیم کوبارباردہرایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےخط میں مؤقف اختیارکیاکہ میچ ریفری نےاپنی ذمہ داریوں کونہیں نبھایا۔