پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےپاکستان ،سری لنکااورافغانستان کی سہ ملکی سیریزکااعلان کردیا۔
پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبر کو راولپنڈی اور لاہور میں ہو گی۔17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کےمابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا،جبکہ 19نومبرکوسری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اسی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

یہ پاکستان میں افغانستان کاپہلاانٹرنیشنل ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہوگا، سیریز میں 7میچزہوں گےہرٹیم دوسری ٹیم کےساتھ دو،دومیچزکھیلےگی،جبکہ ایونٹ کے پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے،سیریزکافائنل 29 نومبر کولاہورکےقذافی سٹیڈیم ہوگا۔
سمیر احمد سید چیف اپریٹنگ آفیسر پی سی بی کاکہناہےکہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔















