تحریک انصاف کےاحتجاج کےدوران اسلام آبادپولیس کےکانسٹیبل عبد الحمید شاہ کےقتل کامقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوروزیراعلیٰ گنڈاپورپردرج کرلیاگیا۔
کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کےقتل کامقدمہ تھانہ نون میں درج کیاگیا۔مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے ،مقدمہ میں بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ اقدام قتل، اغوا اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آرکےمتن کےمطابق عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا، عبد الحمید پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا،عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہو عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے۔
ایف آئی آرکےمتن میں مزیدلکھاگیاکہ ملزمان عبد الحمید کو بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عبد الحمید کو زخمی حالت میں پمزہسپتال منتقل کیا گیا ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔