تحریک انصاف کےاسلام آباد کی جانب مارچ کےدوران کب کیاہوا؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نےانکشاف کیاکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نےڈی چوک پراحتجاج کی کال نہیں دی تھی،بانی نےصرف اسلام آبادکی کال دی تھی،مقام کاتعین وہاں پہنچ کرکرناتھا،بانی سےابتدائی ملاقات میں اہم فریق کی بات چیت سےآگاہ کیاگیا،عمران خان نےمارچ اوربات چیت ایک ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت کےمطابق بانی کوآگاہ کیااعلیٰ سطح رابطہ استوارہوچکاہےبات چیت آگےبڑھانی چاہیے،جس پرعمران خان نےعلی امین گنڈاپور،عمرایوب اورشبلی فرازکوبات چیت کااختیاردیا،بشریٰ بی بی کی مارچ میں شرکت کافیصلہ پارٹی قیادت کےلئے حیران کن تھا،پی ٹی آئی قیادت آخری وقت تک بشریٰ بی بی کےمارچ میں شرکت کےفیصلےسےلاعلم تھی،بانی پی ٹی آئی کودوسری ملاقات میں بشریٰ بی بی کےفیصلےسےآگاہ کیاگیا،عمران خان نےکہایہ بشریٰ بی بی کافیصلہ ہےوہ چاہیں توشرکت کرسکتی ہیں۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت کامزیدکہناہےکہ بیرسٹرسیف کوچارٹرڈ طیارے کے ذریعے پشاورسےلانےکی اطلاعات درست نہیں،بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی سےملاقات کےلئےراولپنڈی سےپہنچےتھے،چیئرمین بیرسٹرگوہراوربیرسٹرسیف نےبات چیت کےدوران بانی سےسنگجانی پرپڑاؤکی اجازت مانگی،عمران خان نےسنگجانی کےمقام پرپڑاؤکی تجویزسےاتفاق کیا،سنگجانی کےمقام پرپڑاؤکےفیصلےپربشریٰ بی بی کی رائےمختلف تھی۔
پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت نےیہ بھی انکشاف کیاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نےبانی پی ٹی آئی سےویڈیوپیغام جار ی کرانےکامشورہ دیا،ویڈیوپیغام پر مشاورت ہوئی تاہم دوسرےفریق کی جانب سےاتفاق نہ ہوسکا،فریقین میں مارچ روکنےپراتفاق نہ ہونےپرحکومت نےاقدامات شروع کئے،موٹرویزبند کرنےاوررکاوٹیں لگانےپرابتدائی بات چیت میں تعطل آگیاتھا۔
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©