پی ٹی آئی اختلاف کی خبریں جعلی حکومت کی خواہش ہوسکتی ہےحقیقت نہیں،بیرسٹرسیف
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نےکہاہےکہ تحریک انصاف اختلاف کی خبریں جعلی حکومت کی خواہش ہوسکتی ہےحقیقت نہیں۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے سب ایک پیج پر ہیں، جب سے آخری کال کا اعلان ہوا ہے جعلی حکومت پریس کانفرنس پہ پریس کانفرنس کررہی ہے، پی ٹی آئی اختلاف کی خبریں جعلی حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ جعلی حکومت دل بہلانے کی بجائے اپنی بوریاں بستر گول کرنے کی تیاری کریں، جعلی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، نوجوانوں کے حوصلے 24 نومبر کے لئے بلند ہیں، جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔