پی ٹی آئی اورجےیوآئی میں رابطہ کھٹائی کاشکار:کمیٹیوں کی ملاقات نہ ہوسکی
تحریک انصاف اورجمعیت علمااسلام (ف)کےدرمیان رابطہ ایک بارپھرکھٹائی کاشکارہوگیا۔دونوں جماعتوں کی ذیلی کمیٹیوں میں ملاقات نہ ہوسکی۔
ذرائع کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی مولانافضل الرحمان سےملاقات کاجادوچل گیا، تحریک انصاف کی کوششوں کے باوجود جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی ذیلی کمیٹیوں کی ملاقات اتوار کو نہ ہوسکی، دونوں جماعتوں کی ذیلی کمیٹیوں نے منگل دوپہر2 بجے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف اورجمعیت علمااسلام (ف)کی پارلیمانی کمیٹیوں کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں اسد قیصر کی رہائش گاہ میں ہوگی ،بیرسٹر گوہر، شبلی فراز پی ٹی آئی ،جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ جے یو آئی کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کےمطابق ملاقات کاتعین مولانافضل الرحمان سےجےیوآئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں طےہوا۔ملاقات میں مولانا عبدالٍغفور حیدری، اسلم غوری اور کامران مرتضیٰ شریک ہوئے۔صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ رکول پریت سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
فروری 22, 2024 -
موسمی کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی پروازیں منسوخ
مارچ 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔