پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ پر درج مقدمات کا معاملہ

0
57

علی نوازاعوان،راجہ خرم نواز اور پارٹی ورکرزکے خلاف تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ پر سماعت، جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے سماعت کی علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

چھ پارٹی ورکروں کی حد تک چالان پولیس نے عدالت میں جمع کروا دیا، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف چالان ابھی تک عدالت میں جمع نہ کروایا جاسکا۔

وکیل سردار مصروف نے پارٹی ورکرز کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت نے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply