پی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرنےکامعاملہ عدالت میں چیلنج

0
28

پی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرنےوالی جےآئی ٹی عدالت میں چیلنج کردی گئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس راجہ انعام امین منہاس نےپی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرنےوالی جےآئی ٹی کےخلاف شیخ وقاص اکرم کی درخواست پرسماعت کی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے 21اپریل تک جواب طلب کرلیا۔سیکرٹری داخلہ، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اورآئی جی اسلام آبادفریقین میں شامل ہیں۔شیخ وقاص اکرم ودیگرکوجےآئی ٹی تشکیل کےخلاف کیس میں فوری ریلیف نہ مل سکا۔
درخواست گزاروکیل نےاستدعاکی کہ عدالت اگرنوٹیفکیشن معطل نہیں کرتی توہراساں کرنےسےروکے۔
عدالت نےشیخ وقاص اکرم ودیگرکوجےآئی ٹی میں پیش ہوکرجواب جمع کروانےکی ہدایت کی۔

Leave a reply