پی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت گرفتاری کےبعدرہا

0
41

اسلام آبادمیں تحریک انصاف کی جانب سےاحتجاج کرنےپرپولیس نےرہنماپی ٹی آئی شیرافضل مروت کوگرفتارکرلیاتھاجس کے بعد پولیس نے رہائی کادعویٰ کیامگرشیرافضل مروت کومبینہ طورپرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔
دارالحکومت اسلام آبادکی پولیس نےتحریک انصاف کےممبراسمبلی شیرافضل مروت کوگرفتارکرلیاہے۔بتایاگیاہےکہ پولیس نےشیرافضل مروت کوتھانہ گولڑہ منتقل کر دیا۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیرافضل مروت کو ترنول جلسہ گاہ کے نزدیک سے حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم شیرافضل مروت کو انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی پر رہا کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب شیرافضل مروت کےبھائی کابیان بھی سامنےآگیاہے۔اُن کاکہناہےکہ شیر افضل مروت کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ شیر افضل مروت گولڑہ تھانہ میں بھی نہیں ہے۔ ان کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Leave a reply