پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت طاہر صادق اور عمر سلطان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں ضمانت کا معاملہ

0
99

پاکستان ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے لیکر ہائیکورٹ تک ججز کی کھلی ہراسگی کا ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان کو قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق اہلِ طاقت، ان کی باج گزار انتظامیہ اور ان کی کٹھ پتلی سیاسی اشرافیہ باہم یکجا ہوکر عدل کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے میں مصروف ہیں، ترجمان تحریک انصاف

سپریم کورٹ سے لیکر ذیلی عدالتوں تک ہر سطح کے ججز کو کھلے عام ہراساں کرکے عدالتوں کو کینگرو کورٹس میں بدلا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز جس سطح پر بھی ریاست کے خفیہ ایجنٹوں کی ڈکٹیشن کی بجائے قانون کی روشنی میں فیصلوں پر اصرار کرتے ہیں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

خفیہ آڈیو ویڈیوز، ریفرنسز، الزام و دشنام کی ریاستی مہمات اور اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کے خلاف اغوا و تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کرکے ججوں کو خوف کی نکیل ڈالی جارہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے نہایت چشم کشا اور تشویشناک خط پر فیصلہ کن اقدام کی بجائے معاملے کو طویل التوا کا شکار کر کے ریاستی بدمعاشوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس آف پاکستان 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حقوق اور دستور کی حرمت کے تحفّظ میں ناکامی کے بعد عدلیہ کی آزادی اور ججز کو بےجا ہراسگی سے بچانے میں بھی یکسر ناکام نظر آرہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

نظامِ انصاف کی کھلی تباہی پر چیف جسٹس کی بےعملی قوم کو اس مکروہ سلسلے میں ان کی خاموش رضامندی کا تاثر دے رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف اداروں کے دستوری دائرۂ کار میں مداخلت کی قائل نہیں تاہم افراد کے ہاتھوں اداروں کو اپنے نجی مفادات کی بھینٹ چڑھانے یا ذاتی مفاد کیلئے اداروں کی تباہی پر رضامند ہوجانے کو کسی طور قبول کرے گی، نہ اس کی اجازت دے گی، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کے احترام، آزادی، وقار اور قانون و انصاف کی سربلندی کیلئے اپنے آئینی فرائض کا احساس کریں اور تشویشناک بےعملی ترک کرکے اس ضمن میں متحرک اقدامات اٹھائیں، ترجمان تحریک انصاف

وکلاء برادری خصوصاً نمائندہ تنظیمیات اور بار کونسلز عدلیہ کی تباہی کے اس منظم سلسلے کی راہ روکنے کیلئے آگے آئیں اور اس گھمبیر چیلنج سے نمٹنے کیلئے بلاتاخیر مؤثر حکمت عملی اپنائے، ترجمان تحریک انصاف

قانون کی حکمرانی کے قیام کے بغیر بحثیت قوم ہم کسی بہتر مستقبل کی توقع کرسکتے ہیں نہ ہی ملک کو قوم کو سنگین حادثات سے محفوظ بنانا ممکنات کے دائرے میں محدود رکھ پائیں گے،

Leave a reply