پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی انسداد دہشتگری کی عدالت کلفٹن میں پیشے کے بعد میڈیا سے گفتگو
پاکستان ٹوڈے: ہمیں سب کو دہشتگرد سمجھا جارہا ہے، ساری پولیس ہمارے پیچھے لگا دی گئی ہے, ہم ریلی نکالیں یا جلسہ کریں پولیس گھروں تک پہنچ جاتی ہے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے شہریوں کی جانیں جارہی ہیں، کچے میں ڈاکو کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں، گزشتہ شب سب دیکھا کا طرح کچے میں اسلحہ اسمگل کیا جارہا تھا۔
پ پ کے ایک وزیر کی گاڑی بلوچستان سے اسلحہ کے جاتے ہوئے پکڑی گئی، ایس ایس پی کشمور بھی اس اسمگلنگ میں ملوث ہونگے۔ فوری طور پر ایس ایس پی کشمور کو بھی شامل تفتیش کیا جائے جس نے گاڑی چھور دی تھی۔
سندھ حکومت کچے میں اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث یے، کراچی میں امن امان کی صورتحال خراب ہے، پولیس کنٹرول کرنے کے بجائے ہمارے کارکنوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔
ہم نے 28 اپریل کو جلسہ کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے عدالت کو گمراہ کیا یے، کہا گیا جناح گرائونڈ وفاق کے پاس ہے، پہلے بھی 250 جلسے ہوچکے ہیں، تمام جلسوں کی اجازت ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے دی، بشرا بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔
ان کی صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں،عمران خان کو جھکانے کے لئے بشرا بیبی پر ظلم کیا جارہا ہے،عمران خان قوم کے لیڈر ہیں ڈٹے ہوئے ہیں، عمران خان نے قوم کی خاطر اپنی جان کی بازی لگا دی ہے۔
عمران خان کے کیسز میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیئے جارہے ہیں ،فوری طور پر جھوٹے کیس ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے، جاری کردہ میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا
فروری 28, 2024 -
چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔