تحریک انصاف نےسیاسی کمیٹی کےرات گئےہونےوالےاہم اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کےمطابق تحریک انصاف نے24نومبرکی احتجاج کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیاہے،بانی پی ٹی آئی کےمطابق پرامن احتجاجی تحریک کاآغاز 24نومبر کو ہوگا،پاکستان بھرکےہرشہرسےقافلےاسلام آبادکی طرف اپنے سفرکا آغاز کرینگے ،تحریک اس وقت تک جاری رہےگی جب تک اہداف حاصل نہیں کرلیے جاتے ۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ بےگناہ لیڈران ،کارکنان اوربانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،26ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ،8فروری کاحقیقی مینڈیٹ بحال کیا جائے ،سیاسی کمیٹی نےبگڑتی معاشی صورتحال اوربڑھتی دہشتگردی کےواقعات کانوٹس لیا،معاملات کےفوری حل کےزمرےمیں حکومتی بےحسی پرشدیدتنقیدکی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔