پی ٹی آئی لاہور کی قیادت میں تبدیلی، میاں اکرم عثمان نئے صدر مقرر

تحریک انصاف لاہور کی قیادت میں تبدیلی،شیخ امتیاز محمود کو عہدے سے ہٹا کر میاں اکرم عثمان کوپی ٹی آئی لاہور کا صدر مقررکردیاگیا۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرصدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کےمطابق شیخ امتیاز محمودکولاہورکی پارٹی صدارت سےہٹاکرمیاں اکرم عثمان کوپارٹی کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ میاں اکرم عثمان کو صوبائی دارالحکومت لاہورکاپی ٹی آئی کا صدر مقرر کردیا گیاہے،وہ تحریک انصاف لاہورکی تنظیم نو کریں گے۔