رہنماتحریک انصاف اسدقیصرنےکہاہےکہ پی ٹی آئی مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہی،کسی کواگرغلط فہمی ہےکہ ہم ڈرجائیں گےایسانہیں ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت منعقدہوا۔ڈپٹی سپیکرنےوزراکی عدم شرکت پراظہاربرہمی کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کےدوران سوالوں کی بھرمارہوگئی۔
وزراآج بھی غیرحاضرہیں،ارکان نےپارلیمانی سیکرٹری سےجواب لینےسےانکارکیا۔
ڈپٹی سپیکرنےوزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ کروزراکی شکایت کردی،ڈپٹی سپیکرنےوزراکی مسلسل غیرحاضری کےباعث خط لکھا۔وزیراعظم کو سارے معاملےپرخط لکھ دیاہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصرکاکہناتھاکہ کل سےچل رہاہےکوئی مذاکرات ہورہےہیں،سپیکرسےتعزیت کےلئے گیاتھاکوئی مذاکرات نہیں ہوئے،مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق کریں گے،آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتاہے،اسلام آبادمیں احتجاج نہ کرنے کاقانون آئین کی خلاف ورزی ہے۔
اسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ ہمارامطالبہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کورہاکیاجائے،سپریم کورٹ کےسینئرججزپرمشتمل کمیشن بنایاجائے،ہمارےایک ممبرکواستعفیٰ دینےکےلئےزبردستی بلایاگیا،پی ٹی آئی مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہی،سپیکرقومی اسمبلی اورمیرےپاس مذاکرات کامینڈیٹ نہیں،حکومت سنجیدگی دکھاتی ہےتودیکھیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کریں گے،ہمارانقطہ نظرنہیں جا رہا ،اپنےموقف کوآگےبڑھائیں گے،بانی پی ٹی آئی کےپاس محدودمعلومات ہیں،کسی کواگرغلط فہمی ہےکہ ہم ڈرجائیں گےایسانہیں ہے۔
بعدازاں ڈپٹی سپیکرنےقومی اسمبلی کااجلاس پیرکی شام5بجےتک ملتوی ۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رمضان شوگرمل ریفرنس:حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست منظور
اکتوبر 17, 2024 -
عدت نکاح کیس:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت چیلنج
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔