پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، بیرسٹر سیف
مشیراطلاعات بیرسٹرڈاکٹرسیف نےکہاہےکہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے بامقصدمذاکرات کرناچاہتی ہے۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے، جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے والے حکومتی گروہ کے خلاف تمام اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، فارم 47 کے ذریعے ملک پر مسلط جعلی ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے، موجودہ جعلی حکومت نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حکومتی گروہ اور ان کے حواریوں نے اقتدار کی خاطر جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنی کرسی بچانے جبکہ تحریک انصاف جمہوریت بچانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، فارم 47 کے جعلی گروہ نے ملک کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، پاکستان میں اس وقت عوام کرسی پر قابض گروہ کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اس جدوجہد میں فتح بالآخر عوام کی ہو گی۔
پاکستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر
جنوری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔