تحریک انصاف میں اختلاف ت سامنےآنےکاسلسلہ نہ رک سکا ،خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کردی گئی۔مزیدتبدیلیوں کابھی امکان ہوگیا۔
وزیرصحت قاسم علی شاہ کوسماجی بہبودکامحکمہ مل گیاجبکہ احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا ۔پیرمصورغازی کوماحولیاتی تبدیلی کامعاون خصوصی مقررکردیاگیا۔ سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق آئندہ چندروزمیں خیبرپختونخواحکومت میں مزیدتبدیلیوں کاامکان ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف خیبرپختونخوامیں اختلافات سامنے آنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےایکشن لیتےہوئےعاطف خان اورشیرعلی ارباب کوپارٹی عہدوں سےہٹا دیا، عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔
عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔