پی ٹی آئی نےاسمبلی کی رکنیت معطلی کوعدالت میں چیلنج کردیا

0
1

تحریک انصاف نےسپیکرپنجاب اسمبلی کی جانب سےرکنیت معطلی کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تحریک اانصاف کےایم پی اےامتیازمحمودشیخ نےوکیل اظہرصدیق کےتوسط سےعدالت سےرجوع کیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ اسمبلی اجلاس کےدوران چارقوانین کی منظوری کےوقت کورم کی نشاندہی کی،جس پرسپیکرپنجاب اسمبلی نےاسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا۔
درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ اسمبلی کے15اجلاس کےلئےرکنیت معطل کردی گئی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ سپیکرپنجاب اسمبلی کارکنیت معطل کرنےکااقدام کالعدم قراردیاجائے ،درخواست گزارکی رکنیت بحال کرنےکاحکم دیاجائے ۔

Leave a reply