پی ٹی آئی نےپارٹی کےمالی امورکیلئےفنانس بورڈتشکیل دےدیا

0
17

 تحریک انصاف نےپارٹی کےمالی امورکیلئےفنانس بورڈتشکیل دےدیا۔پی ٹی آئی فنانس بورڈکےٹی اوآرزبھی جاری کردیےگئے،فنانس بورڈپارٹی کےتمام معاملات کی ذمہ دارہوگی۔

تحریک انصاف کےایڈیشنل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے بورڈ کانوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق فنانس بورڈمیں سلمان اکرم راجہ،فردوس شمیم نقوی ،ساجدبرکی،سراج احمدشامل جبکہ بورڈکےدیگرممبران میں عادل بازئی،خدیجہ شاہ ،ساجدہ بیگم اورفنانس افسرشامل ہیں۔
پی ٹی آئی کےمطابق بورڈپارٹی کےمالی امورکی ذمہ داری سنبھالےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ فنانس بورڈپارٹی کےاکاؤنٹس کی دیکھ بھال اورآڈٹ یقینی بنائےگا،بورڈفنڈریزنگ کیلئےاقدامات کرےگااوراخراجات کی منظوری دےگا،پی ٹی آئی کاسالانہ بجٹ15جون تک تیاراورمنظورکیاجائےگا۔

Leave a reply