پی ٹی آئی پرپابندی:بڑوں کی اہم ملاقات

0
79

تحریک انصاف پرپابندی اورتین سابق عہدیداران پرآرٹیکل 6کےمعاملےپروزیراعظم شہبازشریف سےوزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اوراٹارنی جنرل منصوراعوان نےملاقات کی ۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ اور سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی پر پابندی اور دیگر فیصلوں سے متعلق قانونی نکات پر قانونی ٹیم نےوزیراعظم کوبریفنگ دی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کےپیپلزپارٹی سمیت تمام حکومتی اتحادیوں کوقانونی حکمت عملی میں شامل کیاجائے۔وزیر اعظم نے قانونی ٹیم سے قانونی امور پر بھی مشاورت کی۔

Leave a reply