پی ٹی آئی پرپابندی اورکےپی میں گورنرراج پرسیاسی پارٹیوں کاردعمل

0
15

سیاسی جماعتوں نےتحریک انصاف پرپابندی اورخیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانے پراپنااپناردعمل دےدیا۔
سربراہ جمعیت علمااسلام مولانافضل الرحمان کامیڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ ملک میں انار کی مسئلے کا حل نہیں، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں، دونوں صوبوں میں افرا تفری ہے۔
مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے۔
دوسری جانب گورنرکےپی کےساتھ پریس کانفرنس کےدوران اےاین پی کےصدرایمل ولی خان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے،9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں، گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی،تحریک انصاف پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔

Leave a reply