تحریک انصاف پرپابندی بارےمختلف موقف سامنےآنےپرصدرمسلم لیگ ن نوازشریف نےاہم اعلان کردیا۔
ذرائع کےمطابق صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نےپارٹی ڈسپلن قائم کرنےکافیصلہ کرلیا،تمام رہنما، پارلیمنٹرین پارٹی موقف، حکومتی و پارٹی فیصلوں کے پابند ہوں گے،ذاتی رائے کی بجائے پارٹی پالیسی اور گائیڈ لائن اختیار کرنا ہوگی۔مشاورتی یا پارلیمانی اجلاس میں ذاتی رائے دی جا سکے گی۔ میڈیا اور پبلک مقامات پر سب کا ایک ہی موقف ہوگا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف پر پابندی بارے مختلف موقف سامنے آئے تھے۔ اس تناظر میں ایک موقف، ایک پالیسی کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کے بعد بعض رہنماؤں نے نتائج بارے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ جس سے تحریک انصاف کے موقف کو تقویت ملی۔ پارٹی فیصلوں سے اختلاف کرنے والے اقتدار ، حکومت کا حصہ نہیں بن سکے۔ شکست کھانے والے اہم رہنماؤں کو وفاقی، پنجاب حکومت میں اکاموڈیٹ کرنے پر غورکیاجارہاہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔