پی ٹی آئی کاآج صوابی میں جلسہ،تیاریاں مکمل

0
23

تحریک انصاف (پی ٹی آئی)آج صوابی میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی ، جلسےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تحریک انصاف حکومت پردباؤبڑھانےکےلئےآج صوابی میں جلسہ کررہی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسمیت دیگرقیادت شرکت کرےگی۔جلسے کے لیےخیبرپختونخواسے ممبراسمبلی اور عہدیداروں کوتقریباً ایک  ایک ہزارورکرزجلسےمیں لانےکاٹاسک دیاگیاہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایک بجے کے بعد صوابی جائیں گے۔
جلسے کےلئے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں،جلسےمیں پارٹی ترانوں سےو رکرزکالہوگرمانےکےلئے ساؤنڈسسٹم کابھی انتظام کیاگیاہے۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف آج کےجلسےمیں آئندہ کالائحہ عمل بھی بتائےگی۔

Leave a reply