پی ٹی آئی کااحتجاج:اسلام آبادکےبعد لاہورمیں بھی راستےبند

0
30

تحریک انصاف کےاحتجاج کےپیش نظرشہراقتدارکےبعدلاہورمیں بھی کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے گئے۔
تحریک انصاف نےآج دوپہر2بجےمینارپاکستان پراحتجاج کااعلان کیاہےجس کےباعث لاہورشہرکےداخلی راستوں پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں ،شہرکی مرکزی شاہراہوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہےتاکہ امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھاجاسکےاورانتشارپھیلانےوالوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکے۔
اُدھر5اکتوبرکوتحریک انصاف کی جانب سےمینارپاکستان پراحتجاج کی کال کےپیش نظر ریلوے اسٹیشن، مینار پاکستان گراؤنڈ اور لاری اڈے کو جانے والی سڑکوں اور دیگر مقامات پر بھی کنٹینر پہنچا دیے گئے تاہم شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا۔ قصور، ٹھوکر نیاز بیگ، کاہنہ نو اور کینال سے مینار پاکستان جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کےاحتجاج کے باعث شہریوں نے اپنی سرگرمیاں بھی محدود کردی ہیں۔

Leave a reply