پی ٹی آئی کااحتجاج:عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کردیے

0
64

عدالتی حکم کےباوجودتحریک انصاف کےاحتجاج کرنےپراسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ،سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نےتاجروں کی پی ٹی آئی احتجاج کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالتی حکم کےباوجوداسلام آبادہائیکورٹ نے احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اورآئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
یادرہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں تاجروں نے21نومبرکوتحریک انصاف کے 24نومبرکےاحتجاج کےخلاف درخواست دائرکی تھی جس پرفیصلہ کرتےہوئےعدالت نےانتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔
بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Leave a reply