پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع

0
9

تحریک انصاف کااحتجاج روکنےاورغیرقانونی قراردینےکےلئےتاجروں نےعدالت سےرجوع کرلیا۔
جناح سپرمارکیٹ کےصدراسدعزیزنےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پی ٹی آئی کااحتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پرامن کاروباراوردیگرفرائض کی ادائیگی ہرشہری کابنیادی حق ہے،پی ٹی آئی احتجاج سےشہریوں کےبنیادی حقوق متاثرہوسکتےہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےچیئرمین پی ٹی آئی ،کارکنان کوغیرقانونی احتجاج سےروکنےکی انتظامیہ کوہدایت کی جائے۔
درخواست میں وزارت داخلہ،چیف کمشنراورڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوفریق بنایاگیا،جبکہ آئی جی اسلام آباداورچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکوبھی فریق بنایاگیا۔

Leave a reply