پی ٹی آئی کاراولپنڈی میں جلسہ نہ کرنےکافیصلہ

0
40

تحریک انصاف نےراولپنڈی میں جلسہ نہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف نےراولپنڈی میں جلسےکی اجازت کےلئے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائرکررکھی تھی۔
گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔تحریک انصاف کی قیادت نےہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائردرخواست واپس لےلی۔
عاقل خان ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست 25 ستمبر کو دائر کی گئی تھی۔
جلسے کے لیے دائر درخواست پر آج ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت مقرر تھی۔ پی ٹی آئی 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کی بجائے اب احتجاج کرے گی۔

Leave a reply