پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف26نومبراحتجاج کیس،ملزمان کےوارنٹ گرفتار ی جاری

0
6

پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف26نومبراحتجاج کیس میں غیرحاضر ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیےگئے۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےپی ٹی آئی کارکنان کیخلاف26نومبر احتجاج پردرج مقدمات کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سےسردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔
پی ٹی آئی 77 کارکنان کی حد مقدمہ کا چالان پیش کیا گیا14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 5ستمبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply