پی ٹی آئی کاعمران خان کی جیل سےر ہائی کی جامع حکمت عملی پرغور
تحریک انصاف نےعمران خان کی جیل سےرہائی کی جامع حکمت عملی پرغورشروع کردیا۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا، عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر غور شروع کردیا، عوامی احتجاج سمیت ملک گیر تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کیلئے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔
اعلامیےمیں مزیدکہاگیاکہ علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی اور انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے روا رکھی جانے والی سفّاکیّت کی شدید مذمت اور ان کی فوری رہائی کا پوری شدت سے مطالبہ کرتےہیں،نامکمل ایوانوں سے 26 آئینی ترمیم کی جبر، فسطائیت اور ہارس ٹریڈنگ جیسے کالے ہتھکنڈوں کے ذریعے منظوری کی شدید مذمت کی گئی،پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے مکمل توثیق کی گئی۔
اعلامیہ کےمطابق جبر و فسطائیت اور لالچ اور ضمیر فروشی کی ترغیبات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور عمران خان سے وفا نبھانے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا،26 آئینی ترمیم کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کیاگیا۔سیاہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق اور اس پر سیاسی کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔
کورکمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعۃالمبارک کے روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا،سیاسی کمیٹی ہفتے میں دو مرتبہ سوموار اور بدھ کے روز اپنے اجلاس منعقد کرے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔