پی ٹی آئی کاقافلہ گنڈاپورکی قیادت میں اسلام آبادکی جانب رواں دواں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کاقافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی جانب رواں دواں ہے۔راستےمیں مظاہرین اورپولیس کےدرمیان شدیدجھڑپیں جاری ہیں۔
اسلام آبادکی جانب مارچ میں تحریک انصاف کےقافلوں کی پیش قدمی جاری ،علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ ہزارہ ڈویژن سےپنجاب پولیس کو پیچھےدھکیلتے ہوئے اسلام آباد کی جانب بڑھتاجارہاہےجبکہ اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی زیر قیادت دوسرا قافلہ بھی ہزارہ انٹرچینج سےپنجاب پولیس کوپسپاکرتےہوئےاسلام آباد کی جانب بڑھ رہاہے،غازی بروتھا پل پر پولیس کی جانب سے قافلے پر بدترین شیلنگ کی گئی۔
ہزارہ ڈویژن کے قافلے کے مرکزی قافلے میں شامل ہونے کے بعد 2 کلو میٹر تک گاڑیاں موجود ہیں۔
اٹک:
ضلع اٹک ہزارہ موٹروے پر مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، مظاہرین نے ہزارہ موٹروے پل کا کنٹرول سنبھال لیا جہاں مظاہرین کے پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
مظاہرین پل پر رکھے کنٹینرز ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہزارہ موٹروے پر 2 پرائیوٹ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
میانوالی:
میانوالی سے آنے والا قافلہ سی پیک روٹ پر ڈھوک مسکین کے قریب موجود ہے، مظاہرین کو ہکلہ انٹرچینج پر شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
مظاہرین اورپولیس کےدرمیان ٹکراؤ کی وجہ سےمظاہرین کوپیچھےہٹناپڑاجبکہ مظاہرین کی بڑی تعداد سی پیک روٹ مہلو گاؤں کے قریب موجود ہے۔ مظاہرین کی جانب سے پیش قدمی کی صورت میں پولیس ایکشن پھر ہوگا۔
دوسری جانب سےاحتجاج کےحوالےسےاہم فیصلہ کرتےہوئےحکومت نےسی آئی اے سینٹر اسلام آباد کو سب جیل قرار دیاہے، دارالحکومت سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو سینٹر میں رکھا جائے گا۔ کچھ دیر میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
24 نومبر احتجاج:
بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے24نومبراحتجاج کی فائنل کال پرملک بھرسےپی ٹی آئی کےقافلےاسلام آبادکےلئےروانہ ہوئےجبکہ سندھ اوربلوچستان کےقافلےخیبرپختونخواپہنچ کرایک مقام پراکٹھےہوئےوہاں سےپھراسلام آبادکی مارچ کاآغازکیا۔
خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا: بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی نے کارکنان سے مختصر خطاب میں کہا کہ ’آپ اپنی گاڑیوں میں بیٹھیں، ہمیں تیز جانا ہے اور خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا، اس طرح کرنے سے آپ لوگ تھک جائیں گے‘۔
ہری پور سے آنے والے قافلے کے شرکا اٹک پُل پر پہنچے تو پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس پر مظاہرین نے اطراف میں موجود گرین بیلٹ کو آگ لگائی جبکہ غازی پُل پر کھڑی ایک سوزوکی کو بھی نذر آتش کیا۔
بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے آنسو گیس چلانے والے ماہر پولیس ملازم کو موٹر سائیکل کی ٹکر مارکر زخمی کیا اور پھر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی حدود میں قافلے داخل ہونے کے بعد حکمت عملی تبدیل کی اور ٹیکسلا پہنچنے والے ہزارہ ڈویژن کے قافلوں کو بذریعہ جی ٹی روڈ واپس موٹروے برہان ریسٹ ایریا پر پہنچ کر علی امین گنڈاپور کے قافلے میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔
تحریک انصاف نے طے کیا ہے کہ کٹی پہاڑی کی رکاوٹ آج رات ہی عبور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میٹھی عید کے پکوان
اپریل 10, 2024 -
چھ سال بعد لاہور کی بحالی، چھٹی کے دن بڑی بیٹھک
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔