پی ٹی آئی کالاہورمیں جلسہ روکنےکیلئے عدالت میں درخواست دائر

0
43

تحریک انصاف کالاہورمیں جلسہ روکنےکےلئےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست مرزاوحیدرفیق نامی شہری نےدائرکی۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور ،پی ٹی آئی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ پی ٹی آئی لاہور میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کرچکی ہے ، ڈپٹی کمشنر لاہور دہشت گردی کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کے دیگر حالیہ جلسوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تقریر ریکارڈ پر ہیں۔پی ٹی آئی نےجب  آخری جلسہ مینارپاکستان کیاتھاتواس وقت دہشت گردی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نے بلٹ پروف   کیٹینر میں بیٹھ کر تقریر کی تھی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ روکنے کے احکامات جاری کرے۔

Leave a reply